کراچی … پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں۔ہمیں سیکیورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے۔ پرویز مشرف ملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا۔کبھی پرویز مشرف کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔ کوئی جواب نہیں۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔بلاول ہاﺅس میں بینظیر بھٹو کے یوم پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ بےنظیربھٹو کی شہادت پر امریکی اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا اس نے یہی کوشش کی کہ جمہوریت کو نقصان ہو۔ ضیا الحق نے سمجھا تھا کہ وہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل کر کے ا نہیں خاموش کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی مخالفوں کو انتخاب میں شکست دیں گی۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments