آخری ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے

بریڈا: 37 ویں چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے نیدرلینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے جارہا ہے، جہاں اوپننگ میچ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔اس ایونٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ آخری چیمپیئنز ٹرافی ہے، جس کے بعد اس ایونٹ کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور 2019 سے اس کی جگہ ہاکی پرو لیگ (ایچ پی ایل) شروع کی جائے گی۔یکم جولائی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں، جن میں عالمی چیمپئین آسٹریلیا، اولمپک چیمپئین ارجنٹینا اور میزبان ہالینڈ کے علاوہ بیلجیئم، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔بیلجیئم، بھارت اور پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں