لاہور…سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف میانوالی کے جلسے میں تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر بر س پڑے۔ ٹوئٹر پر بیا ن میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے عرب امارات میں ملازمت کرتا تھا۔ کسی کی طرح مفت بر ی نہیں کرتا۔سابق وزیر خارجہ نے لکھا کہ لوگوں کے مال پہ عیاشی اور بیگانے خرچے پہ عمرے۔ روٹی کبھی پلے سے نہیںکھائی۔ تیر ے تے گھر کا خرچہ لوگوں کے ذمے ہے۔لوگوں کو کہتا ہے مینو ں نوٹ دکھاو ،میرا موڈ بناو۔ واضح رہے کہ میانوالی کے جلسے میں عمران خان نے خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی کی کمپنی کی نوکری کررہا تھا۔16 لاکھ روپے تنخواہ لے رہا تھا۔خواجہ آصف عدالت سے تو بچ گئے مگر عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments