پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں اے این پی کیلئے میدان خالی ہے۔انتخابات میں کامیابی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ چارسدہ میں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سال تبدیلی کے نعروں میں حقیقت نہیں تھی۔ پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر کے تبدیلی لائی گئی۔سیاسی مہاجرین نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے لی ۔کپتان پانچ سال تک جنہیں گالیاں دیتے رہے۔ اب انہی کو صاف شفاف کر کے ٹکٹ جاری کر دیئے۔ یہی وہ تبدیلی ہے جس کی توقع کی جا سکتی تھی۔انہوںنے مزید کہا کہ 5 سال تک مرکز اور صوبے میں اقتدار کے مزے والوں کو حکومتیں ختم ہونے کے بعد اسلام خطرے میں نظر آنے لگا ہے۔ اسلام کے نام پر اسلام آباد کیلئے تگ و دو شروع کر دی گئی۔ سراج الحق صوبے میں پی ٹی آئی کے کندھے پر مرکز میں مولانا فضل الرحمان وفاقی حکومت کا حصہ رہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments