اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ خود دیکھیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانی کی قلت پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ آجاتی ہے لیکن پیش رفت نہیں ہوتی۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے درخواست کروں گا پانی کی قلت کامسئلہ خود دیکھیں، جب تک مسئلے کا حل نا نکلےحکومت نہ اٹھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت اب تک اپنے بندے پورے نہیں کرسکی، کیا وفاقی حکومت 5 لوگوں سے چل سکتی ہے؟
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments