سینٹ پیٹرزبرگ: مارکس روجوز کے شاندار گول کی بدولت انجنٹینا نے نائجیریا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور اس نے مخالف ٹیم پر کئی جاندار حملے کیے۔
14ویں منٹ میں کپتان میسی کے گول نے دو مرتبہ کی ورلڈ کپ ونر ارجنٹینا کو سبقت دلادی۔تاہم 51ویں منٹ میں ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی کی وجہ سے نائجیریا کو پنالٹی کک ملی جسے وکٹر موزز نے گول میں تبدیل کردیا۔
دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں دم توڑتی دکھائی دے رہی تھیں تاہم ایسے میں 86ویں منٹ میں مارکس روجوز کے شاندار گول نے ارجنٹینا کو عالمی کپ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچا دیا۔پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ارجنٹینا کا مقابلہ فرانس سے ہفتے کے روز ہوگا۔ارجنٹینا کی اگلے راؤنڈ تک پہنچنے میں کردار اسی گروپ کی دوسری ٹیم کروشیا نے بھی نبھایا جس نے 2-1 سے آئس لینڈ کو شکست دی۔
Load/Hide Comments