کالا باغ ڈیم کون بنائے گا۔۔۔

کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں، نام پاکستان ڈیم رکھ لیں،سپریم کورٹ
ڈیم پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہیں،چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے قربانی دینا ہوگی، چیف جسٹس ثاقب نثار
اگر پاکستان ڈیم نہیں بنائے گا تو پانچ سال بعد پانی کی صورتحال کیا ہوگی ؟سوچ رہا ہوں عدالتی کام روک کر پانی کے مسئلے پر سیمینار کروائیں
کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبرپختونخوا زمین کو پانی نہیں مل سکے گا، ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا
کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی سطح خطر ناک حد تک گر چکی ہے، ڈیمز بننے سے چاروں صوبوں کو فائدہ ہوگا
زمین بنجر ہوگی تو کسان مقروض ہو جائے گا، ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا
ماہرین اور لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ تجاویز آئیں، سب کو مل بیٹھ کر ایشو کے حل کے لیے سوچنا ہوگا، یہ ڈیم ہرصورت بنناہے
نہیں علم یہ ڈیم میری زندگی میں بنتا ہے یا نہیں، ڈیم کی تعمیر میں سب سے پہلے حصہ عدالت عظمی ڈالے گی، قوم کو بچالیں یااپنے مفاد کو بچالیں
بات کالا باغ ڈیم کی نہیں بات پاکستان ڈیم کی ہے، دس سال سیاسی حکومتیں رہی ہیں،ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کچھ نہیں ہوا
ڈیم تو ہر حال میں بننا ہے، یہ بتائیں ڈیمز کن جگوں پر بنیں گے، جب تک مسئلے کا حل نہیں نکلتا میں نے جانے نہیں دینا، مجھے بندے بتائیں
میں نے سب کو بلا کر اندر سے کنڈی لگا دینا ہے، ایک کمیٹی یا ٹیم تشکیل دینا پڑے گی، ڈیمز کے مسئلے پر عدالت عظمی اپنی ٹیم تشکیل دے گی، ڈیموں کی تعمیر انا کی نذر ہوگئی،ریمارکس
دنیا میں 46 ہزار ڈیم تعمیر ہو چکے ہیں، چین میں 22 ہزار ڈیم بنائے گئے ہیں، چین کا ایک ڈیم 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے، شمس الملک
بھارت 4500 ڈیم تعمیر کرچکا ہے۔کالاباغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے سے سالانہ 196ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،سابق چیئرمین واپڈا کے دلائل
ڈیمز کے مخالفین سے بھی بات کرنی ہوگی: اعتزاز احسن ، جو ڈیم متنازعہ نہیں ان پر فوکس پہلے کیوں نہ کریں:چیف جسٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں