سربیا کو شکست دیکر برازیل پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی

ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ای کے میچ میں برازیل نے سربیا کو 2-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اسپارٹک اسٹیڈیم ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں برازیل کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے سربیا کو شکست دینے کی ضرورت تھی۔پانچ بار کی چیمپئن برازیل کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور کسی بھی موقع پر اس نے سربیا کو میچ میں جیت کا موقع نہیں دیا۔برازیل کی جانب سے پہلا گول 36ویں منٹ میں پولنہو نے اسکور کیا۔اس سبقت کو ختم کرنے کی سربیا نے بھرپور کوشش کی اور کچھ اچھے مووز بھی بنائے تاہم برازیل نے 68ویں منٹ میں تھیاگو سلوا کے ذریعے دوسرا گول اسکور کرکے اس کی ساری امیدوں پر پانی پھیردیا۔دوسری جانب سوئٹزر لینڈ نے کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں