شاہد خاقان نے الیکشن ٹریبونل سے اپنی تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 57 مری سے اپنی نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔الیکشن ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے اور انہیں الیکشن لڑنے کے لیے تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔درخواست میں ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں