اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا خسارہ 406 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ادارے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 111 ارب روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نجکاری کیس کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں اپنا جواب جمع کرایا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے کل اثاثوں کی مالیت 111 ارب روپے جبکہ کمپنی کا خسارہ 406 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر روٹس پر نقصان اور ضرورت سے کئی گنا زیادہ ملازمین خسارے کی بڑی وجہ ہیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی بہتری میں یوینز بڑی رکاوٹ ہیں۔ حکام میں بھی تجربے اور استعداد کی کمی ہے۔ کمپنی پرانے سرکاری اداروں کی طرح چل رہی ہے۔ طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر کی حوالے سے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مارخور کی تصویر لگانے کا مقصد قومی پرچم کی تصویر ہٹانا نہیں تھا۔ قومی شناخت کی تبدیلی یا اسے ہٹانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ درحقیقت قومی پرچم کو جہاز کی دم سے ہٹا کر درمیان میں لگایا گیا ہے۔ لہٰذا عدالت جہازوں پر مارخور کی تصویر بنانے سے روکنے کا حکم واپس لے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments