مزار پر جھکنا سجدہ نہیں، عقیدت تھی‘ عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزار پر سجدے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا فرید شکر گنج کے مزار پر سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی عقیدت کی وجہ سے بوسہ دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سجدہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتا ہے ، مجھے ایک طرف طالبان خان اور دوسری طرف کافر کہا جا رہا ہے ، عقیدت سے بوسہ دینے پر بھی کافر کہا جا رہا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کیوں الیکشن کے وقت پر سیتا وائٹ کا معاملہ سامنے آ جاتا ہے ، یہ لوگ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں نے 30 سال میں اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں