(ن) لیگ کے 4 امیدواروں کا ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

راجن پور میں مسلم لیگ (ن) کے 4 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا۔پنجاب کے ضلع راجن پور سے (ن) لیگ نے شیر علی گورچانی، پرویز گورچانی، حفیظ دریشک اور یوسف دریشک کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے تھے لیکن اب ان امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیئے ہیں۔شیر علی گورچانی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران سے ٹکٹیں واپس لے کر ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرالیا ہے جس کے بعد این اے 193 اور پی پی 293 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ والد پرویز گورچانی پی پی 294 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے جب کہ حفیظ دریشک این اے 194 سے آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔
یوسف دریشک نے بھی پی پی 296 سے (ن) لیگ کا ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما ٹکٹیں نہ ملنے پر بغاوت کا اعلان کرچکے ہیں جس میں زعیم قادری اور چوہدری عبدالغفور بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں