مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن میں ووٹ اس کو ملتا ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے، ترقی اور نواز شریف کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔سیالکوٹ میں حلقہ این اے 73میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ووٹ کو عزت ملے گی تو پاکستان کو عزت ملے گی ، ترقی اور نواز شریف کو الگ نہیں کیا جا سکتا ،عوام کی خدمت کرنیوالوں کو ووٹ ملتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹم بم سے لے کر موٹر وے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت سب نواز شریف کے کارنامے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترقی کے اس سفر کو کوئی روک نہیں سکتا، ہم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام کی عدالت نوازشریف کو اہل بھی کرے گی اور انصاف بھی دلائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments