ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے۔
ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ اوپننگ بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 13 رنز کی شراکت قائم کی تھی کہ محمد حفیظ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز طلعت حسین بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 رنز بنا کر چیبھایا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چلتے بنے۔کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے تیسری وکٹ پر 34 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 78 تک پہنچا تھا کہ کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔سابق کپتان محمد حفیظ کو حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو موقع دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حسین طلعت، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز اور حسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔
Load/Hide Comments