احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی الیکشن کے بعد تک ملتوی

لاہور: ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور (ن) لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی الیکشن کے بعد 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر احسن اقبال کے وکیل کی جانب سے تفصیلی جواب جمع کرایا گیا، (ن) لیگی رہنما کے وکیل نے کہا کہ تفصیلی جواب میں ان کے موکل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔عدالت نے احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ نے اپنے جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے، آپ نے اپنے جواب میں اپنی تعریفیں زیادہ کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں