ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے کی جانب سے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنالیے۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے مساکدزا الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے اوپنرز فخر زمان اور حارث سہیل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 58 رنز جوڑے تھے کہ حارث سہیل 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان بھی ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 47 رنز بنا کر سلومن مائر کا شکار بن گئے۔گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت موجود ہیں۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، سلومن مائر 94 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مساکندا 33، زووائے 24 اور کپتان ہیملٹن مساکدزا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Load/Hide Comments