آشیانہ ہاؤسنگ کیس: نیب نے فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا، ذرائع

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
نیب نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں آج گیارہویں مرتبہ طلب کیا تھا جس پر وہ آج تیسری مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے فواد حسن فواد سے آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں سوالات کیے جس کے وہ مناسب جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔ذرائع نے فواد حسن فواد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ترجمان نیب نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے لہٰذا ان کی گرفتاری کا فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں