ایک بار پھر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل

احتساب عدالت نے ایک بار پھر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ صبح ساڑھے 12 بجے سنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم جج محمد بشیر نے جمعہ کی وجہ سے فیصلہ ڈھائی بجے سنانے کا اعلان کیا۔ فیصلے کی گھڑی آنے سے 6 منٹ پہلے جج محمد بشیر تو عدالت میں نہ آئے تاہم احتساب عدالت کے رجسٹرار عدالت میں آئے اور انہوں نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ وہ جاکر فیصلے کا وقت تبدیل کرنے کا اعلان کردیں۔ جس کے بعد عدالتی عملے نے اعلان کیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سہہ پہر 3 بجے تک موخر کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں