یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کے لوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں
ڈیمز کیلئے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے ،سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپڈیٹ کی جائے گی، جس سے
پتہ چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ
ڈیمز کے لیے جمع ہونے والے فنڈز کو کسی کو کھانے نہیں دیں گے، اس پر پہرا دیا
جائے۔ جمعہ کو چیف جسٹس نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک کیس کی سماعت کے
دوران ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈیمز
کیلئے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہونے دیں گے کہ
کمیشن کے لوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں، ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے
بچے پیسے جمع کر کے دے رہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم ڈیمز فنڈز میں
اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے
بعد اپڈیٹ کی جائے گی، جس سے پتہ چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے۔چیف جسٹس
میاں ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی اپنی ویب سائٹ
پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔
Load/Hide Comments