نواز شریف اور عمران خان نے احتساب عدالت کا فیصلہ کہاں سنا

اپنی سزا کافیصلہ نواز شریف نے بچوں کے ساتھ ایون فیلڈ فلیٹ لندن میں سنا
عمران خان نے سوات کی پرفضا وادی میں احتساب عدالت کا فیصلہ سنا اور شکرانے
کے نوافل اداکئے
فیصلہ سنتے ہوئے کپتان کے ہاتھ میں چائے کا کپ تھا اور چائے پی رہے تھے
اسلام آباد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بچوں کے ساتھ ایون
فیلڈ فلیٹ لندن میں احتساب عدالت اسلام آباد کا اپنی سزا کا فیصلہ سنا ایون
فیلڈ فلیٹ میں مریم نواز اور اسحاق ڈار کے ساتھ تھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے
چیرمین عمران خان نے سوات احتساب عدالت کا فیصلہ سنا اور شکرانے کے نوافل
اداکئے ۔ جمعہ کو نیب عدالت کی طرف سے 4:30بجے احتساب جج محمد بشیر خان نے
فیصلہ سنایا پہلے 11بجے کا وقت تھا مگر اس کے بعد تین مرتبہ فیصلہ مئوخر کیا
گیا اور آخر 4:30بجے شام فیصلہ سنایا گیا مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر
اعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن
میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ٹی وی پر فیصلہ سنا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے
چیئرمین عمران خان نے نیب عدالت کا فیصلہ سوات کے پرفضا ودای میں یہ فیصلہ
سنا۔ عمران خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک سرسبزگھر کے ڈرائنگ روم کھڑے ہو
کر فیصلہ سنا اور ان کے ہاتھ میں چائے کا کپ تھا اور چائے پی رہے تھے۔فیصلہ سنا
باہر آئے جلسہ گاہ پہنچے اور پرجوش خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں