پاکستان کے نظام نے پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا دی، عمران

لوئر دیر ،سوات….پاکستان کے نظام نے پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا دی، عمران
خان
میں نے سیاست شروع کی تو پہلا شخص تھا جس نے کرپشن کی بات کی، 1998 میں ان کے
محلات کے سامنے جاکر احتجاج کیا لیکن کوئی سننے والا نہیں تھا
زرداری اور شریفوں نے کرپشن کرنے کے لیے ملک کے ادارے تباہ کیے، ادارے مضبوط
ہوتے تو ان کو پکڑے جانا تھا
پاکستان کے پاس بہت وسائل ہیں لیکن کرپشن کی دیمک نے ملک کو کینسر کی طرح
کھالیا، آج بچہ بچہ مقروض ہے
مجھے گندا کرنے کے لیے یہ لوگ بہت نیچے تک گئے اور ہماری خواتین کو بھی نہیں
چھوڑا، یہ لوگ اتنے گرگئے کہ ایک خاتون سے گندی کتاب لکھوائی تاکہ مجھے گندا
کرسکیں
میں تو ایک کرکٹر تھا کوئی وزیر یا وزیراعظم نہیں تھا، 34 سال پہلے فلیٹ لیا،
اگر میں دستاویزات دے سکتا ہو تو ملک کا وزیراعظم نہیں بتاسکتا کہ اربوں کی
جائیداد کیسے آئی اور کیسے باہر گئی
جو بھی اقتدار میں آتا ہے فضل الرحمان مقناطیس کی طرح جڑ جاتے ہیں، یہ پہلی
باری ہوگی اگر ہماری حکومت آئی تو یہ مقناطیس نہیں جڑے گا
انشاللہ 26 جولائی کو نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا
پی ٹی آئی چیرمین کا لوئردیر ،سوات میں انتخابی جلسوں سے خطاب

اپنا تبصرہ بھیجیں