لاہور: ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جاسکتا ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کےبعد نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا جائے گا۔جیل ذرائع کےمطابق نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں 2 جیلوں میں انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں، انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور مریم نواز کو جس جیل میں رکھا جائے گا اس کو سب جیل قرار دیا جاسکتا ہے، ماضی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو سہالا کے قریب ایک ریسٹ ہاؤس میں رکھا جاچکا ہے جب کہ جنرل یحییٰ خان کو جہلم میں ایک ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق کسی مجرم کوتب سب جیل میں رکھاجاتا ہے جب اس کی جان کوخطرہ ہو، کسی مجرم کو اگر سب جیل میں رکھا جائے تو اس کو بی کلاس کہا جاتا ہے، جیل رولز 245 کے تحت بی کلاس میں سابق وزیراعظم کی خدمت کے لیے 2 قیدی دیئے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments