منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ روز گرفتار کیے جانے والے معروف بینکر حسین لوائی اور محمد طحہٰ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایف آئی اے نےگزشتہ روز نجی بینک کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا جہاں انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام ملزم حسین لوائی اور شریک ملزم محمد طحہٰ کو سخت سیکیورٹی میں کراچی کی سٹی کورٹ لائے جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔حسین لوائی کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔
ایف آئی اے حکام نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی مخالفت کرتے ہوئے ملزمان کے وکیل نے کہا کہ حسین لوائی کو ایف آئی اے نے متعدد نوٹسز جاری کیے، انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے اور ایف آئی اے پہلے بھی بیان لے چکا ہے، اس لیے مزید کسی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں