لاہور: نیب نے فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔نیب لاہور نے جمعرات کے روز فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا جہاں بیان کےبعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا۔احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے 2 لیپ ٹاپ اور 5 موبائل فون قبضے میں لے لیے جنہیں فارنزک معائنے کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فواد حسن فواد کے گھر سےقبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی شامل ہے، نیب حکام نے ملزم سے بلیک بیری کا پاس ورڈ حاصل کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ نیب نے فواد حسن فواد کے گھر سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لی ہیں جن میں اہم ڈیٹا موجود ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments