سری نگر: آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے شہید حریت پسند برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ قابض فوج کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر وادی بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جب کہ حریت قیادت کی کال پر مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو بھی نظر بند کردیا اور مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے بعض علاقوں میں کرفیو لگاتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو 8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments