مسلح افواج کا ڈیموں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان
مسلح افواج کا دیامربھاشا اور مہند ڈیمز کیلئے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان
مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں حصہ ڈال رہی ہے ۔ افواج پاکستان کے افسران اس قومی کاز کیلئے 2دن جبکہ جوان ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے ۔ آرمی ،پاک فضائیہ اور نیوی کے افسران دو دن جبکہ تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دیں گے ۔سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے کہ چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دیامربھاشا اورمہمند ڈیمز کے لیے مسلح افواج کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے۔آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جب کہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ڈیمز پاکستان کیلئے کا بھی نعرہ لگایا(MD/MZ/IJ)
Load/Hide Comments