سڈنی:کھیلوں کا سامان بنانے والی مشہور آسٹریلوی کمپنی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے خصوصی گیند تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس گیند کو ورلڈ کپ میں استعمال کرنے سے پہلے آئندہ18ماہ کے دوران اس کی جانچ کی جائے گی۔اس مقصد کے لئے اسے دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز اور انٹر نیشنل مقابلوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس کی خامیوں اور خوبیوں کا پتہ چلایا جاسکے ۔ کمپنی کے مطابق یہ گیند بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بولرز کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوگی یوں کھیل کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ گیند بہت دیر تک اپنی سختی برقرار رکھے گی جس کے نتیجے میں بیٹسمینوں کو بڑی شاٹس کھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی جب اس کی سلائی دیر تک قائم رہتے ہوئے بولرز کو اپنی مرضی کے مطابق گیندیں کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔گزشتہ دنوں ہوائی توپ اور ونڈ ٹنل کے ذریعے بھی اس کی آزمائش کی گئی ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments