سا بق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیاہے ، کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں اور نہ ہی انتخابی نشان لینے کیلئے کسی سے مشاورت کی ، میں میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے نہیں جاﺅں گا اور اگر ن لیگ میں ہوتا بھی تو استقبال نہیں نہ جاتا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ اپنی نشستوں پر فوکس کر رہاہوں ، اگر کوئی گروپ بنانا ہوتا تو ایک سال پہلے بنالیتا بہت لوگ موجود تھے ، جنوبی پنجاب کے چند لوگوں نے شیر کا نشان واپس کر کے جیپ کا نشان لے لیا ، نہیں جانتا کہ جیپ کانشان لینے والے کتنے لوگ ہیں ، مجھ پر تنقید کرنے کیلئے چند سیاسی لوگوں کو بہانہ چاہیے ہوتاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومتیں آتی ہیں اور جاتی ہیں ، ملک کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے ، جیپ نام کو کوئی گروپ کام نہیں کر رہاہے ، جیپ کا نشان لینے پر غلط افواہیں پھیلائیں گئیں ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ جیپ کے نشان پر کیوں ایسی باتیں کی جارہی ہین ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حالات کامقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔
Load/Hide Comments