سینٹ پیٹرز برگ: فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں سیمی فائنل میں بڑی بڑی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے دی۔سیمی فائنل کا دلچسپ مقابلہ کھیل کے ابتداء سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کے کھیل کے اختتام پر برقرار رہی جب کہ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو 5 کھلاڑیوں کو ریفری نے یلو کارڈ دکھائے۔ فرانس کا مقابلہ فائنل میں کل انگلینڈ اور کروشیا میں سے جیتنے والی ٹیم سے 15 جولائی کو ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments