پشاور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خودکش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت و انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ہم بلا امتیاز متحد کھڑے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ آج پشاور پہنچے، جہاں انہوں نے ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلور فیملی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور عزم سے ڈٹی رہی اور اس نے عظیم قربانیاں دیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں، انشاءاللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔آرمی چیف جب پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔یاد رہے کہ 10 جولائی کو انتخابی مہم کے سلسلے میں پی کے 78 سے اے این پی امیدوار ہارون بلور پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں موجود تھے جہاں خودکش حملے میں ان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments