انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے، عمران خان

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
عمران خان نے انتخابی مہم میں سازگار ماحول فراہم کیے جانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔
افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں