متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت سے بھارتی ٹیم ہچکچاہٹ کا شکار ہے جبکہ ٹورنامنٹ بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کرسکتا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیوں نہیں ہوسکا ہے تو انہوں نے کہا کہ شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ایشین کرکٹ کونسل نے دبئی اور ابوظہبی میں 15 سے28 ستمبر تک ایشیا کپ کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔ ٹیموں کی آمد 13 ستمبر سے شروع ہوگی۔ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان کی موجودگی میں ٹورنامنٹ اپنے ملک میں کرانے سے انکار کردیا تھا۔ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کی صدارت میں ٹورنامنٹ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا تھا۔ ذمے دار ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ اگر یہی ٹورنامنٹ سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کرادیا جائے تو ان ملکوں میں اخراجات پانچ گنا کم ہوسکتے ہیں۔ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم سے تین اکتوبر تک پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں ہرجانے کا جو کیس دائر کیا ہوا ہے اس کی سماعت دبئی میں ہوگی اس لیے بھارت کا مؤقف ہے کہ دبئی میں سماعت سے کچھ دن پہلے پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ کے میچز کھیلنے سے بھارت کا کیس کمزور ہوجائے گا اس لیے بھارتی بورڈ ٹورنامنٹ میں شرکت سے گریز کررہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments