پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کا چارج ہارون رشید سے لے عثمان واہلہ کے حوالے کردیا ہے۔یہ ایک انتہائی اہم انتظامی تبدیلی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دوست ذاکر خان کو فی الحال کوئی پوسٹ نہیں ملے گی اور وہ بدستور او ایس ڈی کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات حاصل کرتے رہیں گے۔عثمان واہلہ جو پاکستان کرکٹ بورڈ میں منیجر میڈیا کی حیثیت سے آئے تھے اب ترقی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کے انچارج بن گئے ہیں۔ وہ ملکی اور غیر ملکی سیریز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات کو بھی براہ راست دیکھیں گے۔عثمان واہلہ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ اب وہ اپنے شعبے میں پہلے سے زیادہ با اختیار ہوگئے ہیں۔ عثمان واہلہ نے حال ہی میں ٹیسٹ کھیلنے والے دیگر ملکوں کے ساتھ پاکستانی ٹیم کا فیوچر ٹور پروگرام بھی بنایا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ ہارون رشید کو ڈومیسٹک کرکٹ تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ عثمان واہلہ سینیئر جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز بن گئے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے بورڈز اور آئی سی سی سے بھی ہر وقت رابطے میں رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ اورغیر ملکی کوچز بھی عثمان واہلہ کی نگرانی میں کام کریں گے۔عثمان واہلہ کو سینیئر جنرل منیجر کی حیثیت سے ترقی دی گئی ہے۔ ہارون رشید کو گذشتہ سال ڈائریکٹر کرکٹ بنایا گیا تھا لیکن اب انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کے تمام معاملات غیر رسمی طور پر عثمان واہلہ ہی دیکھتے تھے لیکن اب اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments