ناٹنگھم: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں کامیابی کےلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ٹیم تیسرے میچ میں کامیابی کےساتھ سیریز میں جاندار کم بیک کریگی۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل 2میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ٹیم متحد ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔انگلینڈ اور ہندکے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا ۔ کوہلی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ نے پہلے 2میچوں میں ہم سے اچھا کھیل پیش کیا جس کا نتیجہ انکو جیت کی صورت میں ملا۔ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچز میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے۔ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کےلئے ان کی ٹیم کو سرتوڑ محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیریز میں واپس آنے کے لئے ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف آئندہ میچ میں کامیابی کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments