ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حفیظ کی ٹیم میں سیلیکشن کو ان کے رویے سے مشروط کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں پانچ صفر سے شکست دینےوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔اگر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس کر گئے تو انہیں ایک اور آل راونڈر محمد نواز کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم 28اگست سے چار دن کے لیے ایبٹ آباد جائے گی جہاں پہاڑی علاقے میں فٹنس کی بہتری کے لیے کیمپ لگایا جائے گا۔تین ستمبر سے لاہور میں دس روزہ باضابطہ فٹنس کیمپ لگایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی 16 رکنی ٹیم تھی جس میں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایشیا کپ کی ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ عماد وسیم کو شامل کرکے 15 کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا اگر وہ فٹ قرار دے دیئے گئے تو انہیں محمد نواز کی جگہ شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجری شدید نوعیت کی ہےانہیں ابھی تک پاکستان ٹیم میں آنے میں وقت درکار ہے۔البتہ سب سے بڑا مسئلہ محمد حفیظ کا رویہ ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق حفیظ کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ میڈیا کو خبریں دینے کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز کریں۔پی سی بی بھی ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments