مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا حق دینے کی کوشش کیخلاف حریت قیادت کی 30اور 31اگست کو ہڑتال کا اعلان

ہڑتال کا مقصد آرٹیکل35 اے کی منسوخی کی کوششوں کی مخالفت کرنا ہے، کیس کی سماعت31 اگست کو بھارتی سپریم کورٹ میں ہوگی

سری نگر بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا حق دینے کی کوشش کے خلاف حریت قیادت نے 30 اور31 اگست کو مکمل ہڑتال کااعلان کیا ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے وادی میں30 اور31 اگست کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ہڑتال کا مقصد آرٹیکل35 اے کی منسوخی کی کوششوں کی مخالفت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی آرٹیکل پینتیس اے ختم کر کے غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا حق دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔آرٹیکل پینتیس اے کی منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت31 اگست کو بھارتی سپریم کورٹ میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں