پاکستان کرکٹ بورڈ سے نجم سیٹھی کی رخصتی کے بعد نئے چہرے سامنے آرہے ہیں اور کچھ مزید انتظامی تبدیلیاں یقینی ہیں۔نجم سیٹھی کے قریب رہنے والے کئی افسران کو گھر بھیج کر نئی انتظامی ٹیم سامنے لائی جائے گی۔ تبدیلی کے دور میں نئے پاکستان میں نیا کرکٹ لانے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ میں احسان مانی اور اسد علی خان کو تین تین سال کے لیے نامزد کیا ہے۔کرکٹ کی دنیا میں احسان مانی نیا نام نہیں ہے، وہ آئی سی سی صدر کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ اسد علی خان بھی احسان مانی کی طرح پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں لیکن پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں یہ نام بالکل نیا ہے تاہم وہ کلب کرکٹر، قصور کرکٹ اور ویٹرنز کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں۔پی سی بی کے اسد علی خان شہباز شریف کی پنجاب حکومت کے ساتھ آزاد بورڈ ممبر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ اسد علی خان سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کہ وہ آزاد کنسلٹنٹ کی حیثیت سے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان کی ذاتی کمپنی پاکستان کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ٹیکنالوجی پر کنسلٹنسی خدمات فراہم کرتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments