گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں۔ ایسے میں بھارت کی ایک مشہور تنظیم نے نیروبی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کے لیے پاکستان کے مشہور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر عارف عباسی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ سے کینیا میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب پیش قدمی ہوگی۔ اس میں دنیا کے اسٹار کرکٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔عارف عباسی بھارت کے ساتھ مل کر دو ورلڈ کپ کی میزبانی کے انتظامات میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔اب جواہرلال نہرو اسپورٹس ٹرسٹ نے کینیا کے شہر نیروبی میں ہونے والے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف علی خان عباسی کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر بنانے کی پیشکش کی ہے۔پاکستان کے مشہور کرکٹ آرگنائزر عارف عباسی نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے اور وہ ستمبرمیں ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی میں شرکت کے لیے نیروبی جائیں گے۔پاکستان میں ورلڈ کپ لانے اور دو ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کے اہم کردارعارف عباسی کا کہنا ہے کہ جواہر لال نہرو ٹرسٹ کی پیشکش میرے اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ اس ٹرسٹ کے صدر وکرم کول نے مجھے یہ ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی پیشکش ہے۔انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو ٹرسٹ 1989 میں بھارت میں نہرو کپ کراچکا ہے جسے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے جیتا تھا۔ پاکستان نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔عارف عباسی کرکٹ کینیا چیمپئنز ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ نیروبی میں کرارہی ہے جس کو جواہر لال نہرو ٹرسٹ آرگنائز کررہا ہے۔ اس چار روزہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹرسٹ کا پانچ رکنی وفد نیروبی میں ایک ہفتے کا دورہ کرے گا۔ اس وفد میں چار دیگر اراکین بھی شامل ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments