اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد مشترکہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام رہا، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا اور مقررہ وقت تک تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عارف علوی نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے لیے 4 فارمز جمع کرائے، شبلی فراز، صداقت عباسی، فرخ حبیب اور انوار الحق کاکڑ تائید کنندگان میں شامل ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، ملکہ علی بخاری اور عامر ڈوگر کے فارم بھی جمع کرائے گئے۔صدر کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عارف علوی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے اپنےکاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیے، اعتزاز احسن کی جانب سے خورشید شاہ تجویز کنندہ اور شیری رحمان تائید کنندہ ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر اعتزاز احسن کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، سید نوید قمر، شیری رحمان اور خورشید شاہ سمیت دیگر بھی تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments