لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، کیمپ میں گرم موسم کے باوجود کھلاڑیوں نے سخت محنت کی، کوشش کریں گے کہ تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کریں۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے جس میں ٹاپ ٹیمیں شریک ہوں گی، بھارت کے خلاف میچ بہت اہم ہے اور یہ میچ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہوگا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، پہلے بیٹنگ کی تو 300 سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہماری بولنگ 300 رنز سے زائد کے ہدف کا دفاع کرسکتی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں، تمام شعبوں میں بھرپور محنت کریں گے، غیر ملکی کوچز پروفیشنل ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے، ٹیم میں کافی چیزیں بہتر ہوئی ہیں اور بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اے ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لیے دبئی میں ہی ہوگی اگر ایشیا کپ میں متبادل کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو وہاں سے ہی بلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں موسم گرم ہے، رات میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا اور رات کے وقت بیٹنگ تھوڑی مشکل ضرور ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments