آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، میکسویل باہر

سڈنی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا جس کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھن لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔حیران کن طور پر جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جب کہ 5 ایسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی جنہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔ٹیسٹ کیپ حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔گلین میکسویل نے ٹیم میں ایرون فنچ کو شامل کیے جانے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے مستحق تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں