ابوظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا، ایونٹ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل آرہی ہیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔آج کے میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کو آرام دیے جانے کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی جگہ جنید خان کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ الگ الگ سیشن میں بات چیت کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments