فتح پور تھکیالہ ( عبدالقیوم طاہر/نمائندہ خصوصی )
تفصیل کے مطابق نکیال سیکٹر کے گائوں اولی ( بانڈی ) کے رہائشی محمد شبیراور محمد منیرکے بچے ثمر شبیراورعلی حیدر 2 روزقبل جنگل میں پڑا بلائنڈ گولہ پھٹنے سے شدید زخمی ہو گے تھے ،بھارتی فوج کی طرف سے فائر کیا گیا گولہ جنگل میں گرا تھا ،گھاس کٹائی کی جا رہی تھی دونوں بچے بھی گھاس کاٹ رہے تھے کہ گھاس اور زمین میں چھپا گولہ اچانک بلاسٹ ہو گیا جس سے ثمر شبیراور علی حیدر زخمی ہو گے ۔دونوں بچوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امدادکے بعدکوٹلی ریفر کر دیا گیا ۔ثمر شبیر کوتشویشناک حالت میں کوٹلی سے راولپنڈی CMH منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیاثمر شبیر کا ہاتھ بھی کٹ گیا تھا اور جسم کے مختلف حصوں میں شدید زخم آئے تھے جبکہ علی حیدر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہے،اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ،شہید کا جسد خاکی راولپنڈی سے نکیال آبائی گائوں اولی منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں پر نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
Load/Hide Comments