دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی نوجوان کی جانب سے ارسال کردہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کہیں بھی کھیلی جاسکتی ہے۔آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر آپ بہت زیادہ تخلیقی ہیں تو کرکٹ کہیں بھی کھیلی جاسکتی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ خوبصورت تصویر انہیں پاکستانی شہری مبشر جدون کی جانب سے بھیجی گئی جو ایبٹ آباد کے گاؤں چمناکا کے مکین ہیں۔اس سے قبل حمزہ نامی پاکستانی شہری نے آئی سی سی کو ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں انہوں نے کھلاڑی کے آؤٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال کیا تھا۔آئی سی سی نے اس ویڈیو پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے رولنگ دی تھی بیٹسمین (آئی سی سی) قانون 32.1 کے مطابق بدقسمتی سے آؤٹ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments