دبئی: پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کے تنازع کے حوالے سے ہونے والی آئی سی سی کی تین روزہ سماعت مکمل ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے معاہدے کے باوجود دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا دعوی کیا گیا تھا۔اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں تین ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے دبئی ہیڈ کوارٹر میں کیس کی سماعت کی۔پیر کے روز شروع ہونے والی سماعت کے پہلے روز سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی جانب سے دلائل دیے گئے تھے۔دوسرے روز بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے رتناکر شیٹھی اور بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری سنجے پٹیل نے مؤقف پیش کیا۔سماعت کے آخری روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او سندر رامن نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے سماعت کے تیسرے اور آخری روز بھی موقف اپنایا کہ بی سی سی آئی پاکستان میں کھیلنے کو تیار رہا ہے مگر بھارتی حکومت اور پاکستان کے حالات کے باعث سیریز کا انعقاد نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں ہونے والی سماعت نے پاکستانی اور بھارتی بورڈ حکام کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں، ممکنہ طور پر کیس کا فیصلہ آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments