دبئی ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 6 وکٹیں درکار

دبئی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے۔دبئی ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 247 رنز درکار ہیں، ٹیسٹ میں دو سیشن کا کھیل باقی رہ گیا، عثمان خواجہ 82 اور ٹریوس ہیڈ 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 461 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔محمد عباس نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے 30 اوور میں پہلے ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شان مارش کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ایرون فنچ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شان مارش اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔محمد عباس نے اپنے اگلے اوور میں مچل مارش کو بھی صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں