ابوظہبی ٹیسٹ: پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ سنبھل گئی

ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں 57 کے مجموعی اسکور پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ سنبھل گئی۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔پانچ کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر اظہر علی اور فخر زمان نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 57 تک پہنچا تو اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔57 رنز پر حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد کریز پر موجود ہیں اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 87 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں