پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی موجودگی میں چیف ایگزیگٹو آفیسر کی تقرری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے 12 اکتوبر کو بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ایم ڈی کی تقرری کیلئے بی او جی اراکین سے رسمی منظوری مانگی گئی ہے۔پی سی بی اگر اس نئی تقرری کا فیصلہ کرلیتی ہے تو یہ تقرری بورڈ کے آئین کے منافی ہوگی کیوں کہ بورڈ کے موجودہ آئین میں بورڈ آف گورنرز کے پاس چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور الیکشن کمیشن کی تقرری کا اختیار ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ایم ڈی کیلئے عارف عباسی، سلیم الطاف، زاہد نورانی کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی کو بورڈ آف گورنرز سے منظوری ملنے کے بعد ایم ڈی کے نام کا اعلان کردیا جائے گا تاہم اس سلسلے میں بورڈ کو آئین میں بھی ترمیم کرنا پڑے گی۔ترمیم کے بغیر اس تقرری کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ایم ڈی کو چیئرمین کے زیادہ تر اختیارات منتقل کردیئے جائیں گے جب کہ چیئرمین کا عہدہ صرف پالیسی بنانے والے کا ہوگا اور اس پالیسی پر عمل درآمد ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفیسر کرائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments