شنگھائی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا۔انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کی تشکیل کرتے ہوئے رابطے بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان ٹیکسٹائل اور کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا اہم ملک ہے جبکہ پاکستان سے طبی سامان کی برآمد بھی اہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملک میں احتساب اور شفافیت کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل چین کےصدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی فرق ختم کرنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کر دیا ہے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے دنیا میں انقلاب برپا کر رکھا ہے۔شی جن پنگ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے ، جس کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید وسعت دی جائے گی اور تمام ممالک کے لیے چین کے دروازے مزید کھولے جائیں گے۔چینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ درآمدات بڑھا کر عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔نمائش میں وزیراعظم عمران خان اور روسی وزیراعظم سمیت مختلف ممالک کےسربراہان اور 130 ممالک کی 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments