اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیرمحمد مطہرالعشبی نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک یمن تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی کے معاملات پر بات چیت گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے، تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم نے دورۂ سعودی عرب کے بعد 24 اکتوبر کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان حوثی باغیوں اور یمن میں سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments